Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
21 Ramadan 1446  

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کی افطار پارٹی کا منصوبہ ناکام

انتظامیہ نے ایسا ہی سلوک رکھا تو احتجاج کریں گے،طلبہ تنظیم
اپ ڈیٹ دن پہلے

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کی افطار پارٹی کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈز کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کیٹرنگ کا سامان گراؤنڈ میں لگانے کی اجازت نہ دی۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کی افطار پارٹی کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈز کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کیٹرنگ کا سامان گراؤنڈ میں لگانے کی اجازت نہ دی۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کی افطار پارٹی کے پلان پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور سکیورٹی گارڈز کو ہائی الرٹ کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال بعد قبضہ ختم، متعدد مکانات مسمار کر دیے گئے

انتظامیہ کے مطابق گیٹ کے تالے توڑ کر سامان لانے والے طلبہ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب طلبہ نے کہا کہ جامعہ میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور افطار پارٹی کرنے سے روکا جا رہا ہے، ایسا سلوک رہا تو احتجاج کریں گے۔

طالبعلم کی ہلاکت، چیف سیکورٹی افسرکی معطلی تک احتجاج رہیگا، ناظم اسلامی جمعیت طلبا پنجاب یونیورسٹی

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق طلبہ یونیورسٹی کا گیٹ توڑ کر کیٹرنگ کا سامان لائے اور سکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کیا ہے، پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے اور واقعے میں ملوث طلبہ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ طلبہ کا افطار کروانے سے روکا جا رہا ہے، انتظامیہ نے ایسا ہی سلوک روا رکھا تو احتجاج کریں گے۔

Punjab University

Students Clash

aftar party