اسپیکرسے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبہ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
اسپیکرسے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبہ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، قومی علاقائی،عالمی امورپرطلبہ کوپاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپیکرسے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبہ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، قومی علاقائی،عالمی امورپرطلبہ کوپاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کی آگ دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، پاکستان کی بہادرسیکیورٹی فورسزدہشت گردی سےنبردآزماہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، دہشتگردی کی جنگ میں90ہزارسے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک 4.6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، بطورکسٹوڈین آف ہاؤس ایوان کو ہمیشہ غیرجانبداری سے چلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا ہے۔
اسپیکرایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا، پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتہ پاکستان میں آکر چلتا ہے۔