Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

رمضان المبارک میں وہاڑی میں گداگروں کی بھرمار، شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

حکومت کو پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے اُٹھانے جائیں، شہری
اپ ڈیٹ دن پہلے

رمضان المبارک میں وہاڑی میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کو خریداری کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں وہاڑی میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کو خریداری کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہاڑی میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔

پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ دعووں کی حد تک محدود ہے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

مجبوری، مافیا اور زبردست کمائی، ملک میں بھکاریوں کے وارے نیارے

رمضان المبارک میں بھکاری درد سر بن گئے

مکہ شہر میں آنے والے 4 ہزار بھکاری گرفتار، تعلق کہاں سے

وہاڑی شہر کے معروف مقامات کلب روڈ ،چوڑی بازار، ریل بازار، تحصیل بازار، جنرل بس اسٹینڈ اور پوش علاقے گداگروں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔

دکانداراورنمازی شہری گداگروں میں بڑے بزرگ بچے اور خواتین سمیت تمام عمر کے افراد بغیر محنت آسان کمائی کا ذریعہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ایک خاتون خریدار کا کہنا ہے کہ کئی گداگر مختلف روپ دھار کر ہمدردیاں سمیٹتے ہیں اور شہریوں کے ایسے پیچھے پڑتے ہیں کہ بھیک دیے بغیر خواتین ہوں یا مرد ان کا گزرنا محال ہو جاتا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر اقدامات ہونے چاہیے۔

Ramadan

vehari

Beggars

flooded