پی ٹی آئی کا مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کا معاملہ، ڈی سی لاہور کو کل جواب جمع کرانے کی ہدایت
لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کے دوران سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈی سی لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور بھی تحریری جواب جمع کرائیں۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی کے اکمل باری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ انتظامیہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہی۔
لاہور ہائی کورٹ نے مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔