Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا

فہد مصطفیٰ کی فین فالوونگ بہت ہے، وہ بڑے اداکار ہیں اور سیٹ پر وہ کیا رویہ رکھتے ہیں! جانئے اعجاز علی خان سے
شائع دن پہلے
How was Ijaz Ali Khan’s experience working with Fahad Mustafa in the drama Kabhi Main Kabhi Tum?

اداکار اعجاز علی خان جو کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرچکے ہیں اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ان کے لئے کیمرے پر پرفارم کرنا مشکل تھا یا یہ آسان تھا،اور کیا بچپن سے ہی ہیرو بننے کا شوق تھا، اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

ان سوالوں کے جواب میں اعجاز علی خان نے کہا کہ نہیں یہ مشکل ہے، کیمرے کے پیچھے کام کرنا ایک الگ بات ہے جب آپ کیمرے کے سامنے آتے ہیں اور پھر آپ ان کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں کہ آپ کے سامنے اتنے بڑے کردار ہوتے ہیں، تو جب آپ نارمل زندگی میں ان سے ملتے ہیں تو آپ بھائی بھائی کر کے بات کر رہے ہوتے ہیں اور سیٹ پر آپ جب انہیں ’اوئے‘ کہہ رہے ہیں، تو یہ تھوڑا سا مشکل ہوجاتا ہے۔

”کبھی میں کبھی تم“ قسط 6: شرجینا کےایک جملے سے صارفین خوش

شہریار عاصم نے بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بلکل یہ تھوڑا سا عجیب ہے جب میں نے بھی ایک وقت میں اداکاری کی ہے تو یہ ایک بہت مسئلہ ہے کہ اگر آپ کسی کے ساتھ بہت احترام کا رشتہ ہے اور ایسا ہونا چاہئے، لیکن جب آپ کو کردار میں آنا ہے تو وہ احترام ختم کرنا پڑتا ہے، اس میں بہت ہچکچاہٹ ہے، یہ بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے “کبھی میں کبھی تم “میں کام کیوں کیا؟

اس سوال پر کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا کے جواب میں اداکار اعجاز علی خاننے کہا کہ یہ بہت اچھا تجربہ تھا، وہ بہت محبت کرنے والے اور نرم مزاج ہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ، ان میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ میں ایک بڑا سپر اسٹار ہوں یا میری بہت بڑی فین فالوونگ ہے، میں نے ان میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی بلکہ نہ صرف میرے ساتھ بلکہ سیٹ پر بھی کسی کے ساتھ نہیں دیکھی، چاہے وہ ڈائریکٹر ہو، یا اسپاٹ بوائے، یا ایکٹرہو۔ وہ ہر کسی کے ساتھ بہت اچھا رویہ رکھتے ہیں۔ بہت مزا آیا بہت اچھا لگا انکے ساتھ کام کرکے۔

Fahad Mustafa

kabhi main kabhi tum

Ejaz Ali Khan