Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
21 Ramadan 1446  

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار

حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع دن پہلے
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنوں کے علاقے کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔

تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے ہوگئے۔

کے پی میں مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Bannu

Terrorist Attack on Police Checkpost