Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

امریکا : سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں گھسنے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار

مسلح شخص ذہنی مریض ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، ایف آئی اے حکام
شائع دن پہلے

امریکا میں سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مسلح شخص کی اطلاع پرکھلبلی مچ گئی، پولیس نے سی آئی اے ہیڈاکوارٹر کو گھیرے میں لے کر اطراف کی سڑکیں بند کردیں، گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد مسلح شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مسلح شخص کی اطلاع پرکھلبلی مچ گئی، پولیس نے سی آئی اے ہیڈاکوارٹر کو گھیرے میں لے کر اطراف کی سڑکیں بند کردیں، گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد مسلح شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

واقعات کے مطابق سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے دروازے پر ایک شخص نے مبینہ طور پر ہینڈ گن نکال کر سی آئی اے کے دفتر کی طرف نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق، نہ تو فائرنگ کی گئی اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

امریکا نے داخلے پر پابندی کیلئے کوئی بھی فہرست بنانے کی تردید کردی

ٹرمپ حکومت نے وائس آف امریکا کے ملازمین کو تنخواہوں کے ساتھ رخصت پر بھیج دیا

اس دھمکی کے بعد عمارت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، جس میں فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) اور فیئر فیکس کاؤنٹی پولیس بم اسکواڈ بھی شامل تھے۔

فیئر فیکس کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ تحقیقات کی قیادت سی آئی اے کر رہی ہے، اور اس میں مقامی ایسٹرکیشن ٹیم کی مدد بھی شامل ہے۔

کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی کہ صورتحال اب قابو میں ہے اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص ذہنی مریض ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔