Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، جنگ بندی سے متعلق اموراور آئندہ کے لائحہ عمل تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ دن پہلے

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے 175 قیدیوں کا تبادلہ کیا،یوکرینی صدر زیلنسکی نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی۔

روس اور یوکرین کے درمیان ایک سو پچہتر جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا، صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا اعلان ہوا تھا۔

ٹرمپ نے روس کو یوکرین میں جنگ بندی کا منصوبہ دے دیا، پیوٹن کی جزوی حمایت

جبکہ متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کردار ادا کیا۔ روس نے 22 زخمی یوکرینی فوجیوں کو بھی رہا کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے روس یوکرین امن معاہدہ پر مذاکرات اتوار کو سعودی عرب میں ہوں گے۔۔ امریکا یوکرین کی انٹیلی جنس شعبے میں مدد جاری رکھے گا۔

یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، ٹرمپ

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنگ بندی سے متعلق اموراور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

صدر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر صدر ٹرمپ سے نئے دفاعی نظام کی درخواست کی ہے۔ صدر زیلنسکی نے امریکا کی حمایت پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کیساتھ مثبت ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ،بات چیت کا بیشتر حصہ گزشتہ روز روسی صدر کیساتھ ہونے والی کال پر مبنی تھا۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز بات چیت کی درست تفصیلات سے آگا ہ کریں گے۔

War

russia and ukraine

exchange prisoners