Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری

23 مارچ کی مناسبت سے جوش، جذبے اور یکجہتی سے بھرپور نغمہ جاری
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2025 11:37pm

یوم پاکستان (23 مارچ) کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔

پاکستان ڈے کے موقع پر حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا ہے، ’’پاکستان– قوسِ قزح کے رنگ“ “ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘ خصوصی نغمے کے خوبصورت بول ہیں۔

نئے ملی نغمے کا پیغام، ایک دل، ایک جان اور ایک پاکستان ہے، نئے ملی نغمے کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ ”پاکستان ہمیشہ، پاکستان زندہ باد“ - نیا ملی ترانہ دلوں کو گرما گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب پایہ تکمیل کی راہ پر گامزن ہوا تھا۔

Pakistan Day

Special song

new national anthem