Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

پارٹی اجلاس میں حکومت سے علیحدگی اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا، امین الحق
شائع 19 مارچ 2025 04:35pm

حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے مشاورت کے لیے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ پارٹی آزاد حیثیت میں بیٹھے یا اپوزیشن بینچوں کا حصہ بنے۔

حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد

امین الحق نے مزید کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، لیکن ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ اور حیدرآباد کے ترقیاتی پیکجز پر شہباز شریف حکومت نے وعدے کیے تھے، مگر گزشتہ ڈیڑھ سال میں ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم رہنما نے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے رویے پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کہیں نظر نہیں آ رہا۔

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ بیانیہ اپنانے کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں حکومت سے علیحدگی اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔

MQM Pakistan

Opposition Benches