Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار نے اسکول ہیڈ ماسٹر پر بندوق تان لی

واقعے کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور طلبہ خوفزدہ ہو گئے
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2025 07:14pm

نوشہرہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سید اکبر میں چوکیدار نے ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر آپے سے باہر ہو کر ہیڈ ماسٹر پر بندوق تان لی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور طلبہ خوفزدہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ای او نوشہرہ کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

firing

TikTok

Government School Teacher