Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

9 ماہ سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے 2 خلا باز بحفاظت واپس پہنچ گئے

سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور خلاء میں 8 دنوں کے لیے گئے تھے
اپ ڈیٹ 2 دن پہلے

ناسا کے 2 خلا باز سنیٹا ولیمز اور بیری ولمور نو ماہ خلاء میں پھنسے رہنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں سوار 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور خلاء میں 8 دنوں کے لیے گئے تھے، تاہم اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے تھے۔

دونوں خلاء بازوں کو اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ ناسا کے کریو-10 مشن کے تحت 4 خلاء بازوں میں ناسا کے این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کریل پیسکوف شامل تھے، جنہیں آئی ایس ایس بھیجا گیا۔

خلا میں پھنسنے والے 2 امریکی خلا بازوں کی واپسی 2025 تک ممکن نہیں

ناسا کا 4 خلاء بازوں پر مشتمل کریو-10 مشن خلاء میں پھنسی سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو 286 دنوں کے بعد آج صبح بحفاظت واپس زمین پر لے آیا، خلاء باز اسپیس ایکس کے کیپسول میں فلوریڈا کے ساحل پر بحفاظت اترے ہیں۔

یادر رہے کہ سنیٹا ولیمز اس وقت ISS کی کمانڈر ہیں اور سابقہ امریکی نیوی افسر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ 1998 میں ناسا کا حصہ بنیں اور اب تک 322 دن خلاء میں گزار چکی ہیں۔

اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کو واپسی پر دردناک صورتحال کا سامنا، ہڈیاں تبدیل ہوگئیں

اپنے کریئر کے دوران، وہ 9 اسپیس واکس مکمل کر چکی ہیں اور ایک وقت میں خاتون خلا باز کے طور پر سب سے زیادہ اسپیس واک کرنے کا ریکارڈ رکھتی تھیں۔ تاہم 2017 میں پیگی وِٹسن نے 10 اسپیس واک مکمل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بیری ولمور اور سنیٹا ولیمز، دونوں تجربہ کار خلا باز ہیں، اور ان کی خلائی واپسی ناسا اور بوئنگ کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Earth

Astronauts Stranded

finally return