Aaj News

جمعرات, مارچ 20, 2025  
19 Ramadan 1446  

عامر خان پہلی بار نئی گرل فرینڈ کے ساتھ منظرعام پر، ویڈیو وائرل ہوگئی

انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے رومانوی تعلق کی تصدیق کی تھی
شائع دن پہلے

معروف بالی وڈ اداکار عامر خان حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کے بعد پہلی بارعوامی سطح پر ان کے ہمراہ نظر آئے ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور گوری سپراٹ کی ایک حالیہ ویڈیو، انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو منگل کی شام ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔

گوری کو عامر خان سے محبت کیوں ہوئی؟ نئی گرل فرینڈ نے راز کھول دیا

گوری کے دفتر سے باہر نکلنے سے پہلے، عامر خان نے ایک شریف آدمی کی طرح باہر ان کا انتظار کیا اور پاپارازی کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا۔ جیسے ہی گوری باہر آئیں، عامر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ بحفاظت کار میں سوارہونے سے پہلے پاپارازی سے بچ سکیں۔

اس ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔ وہ میڈیا سے بچنے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا۔

عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران تصدیق کی تھی کہ وہ اور گوری سپراٹ گزشتہ 18 ماہ سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اب انہوں نے اس رشتے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے بھارتی گلوکارہ کے گیت نکلنے کے دعوؤں کی حقیقت

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب اس تعلق کو مزید چھپانے کی ضرورت نہیں اور وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سکون اور تحفظ محسوس کرتے ہیں۔

عامرخان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انہیں سپر اسٹارنہیں بلکہ ایک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہیں۔

کام کے محاذ پر، عامر خان اس سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیزہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے۔

Bollywood

Aamir Khan

entertainment

lifestyle

شخصیات