Aaj News

جمعرات, مارچ 20, 2025  
19 Ramadan 1446  

امریکا کا یمنی شہر سعدہ پر حملہ، 10 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا

غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں کریں گے، حوثی رہنما
شائع دن پہلے

امریکا کا رات گئے یمنی شہر سعدہ پر شدید فضائی حملے ، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے رات گئے یمنی شہر سعدہ پر حملہ کردیا، حملے میں سعدہ گورنریٹ کو نشانہ بنایا گیا، فضائی حملوں کے بعد جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے رہنما کا کہنا ہے کہ امریکا نے یمن کے 10 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکا کا یمن پر فضائی حملہ ، حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31 ہوگئیں

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

حوثی رہنما نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی عرب جنگ میں غیر جانبدار رہیں، غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی۔

yemen

US attack

city of Saada