ٹم سائفرٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں کتنے چھکے مارے؟ ویڈیو دیکھیے
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کیوی اوپنر ٹِم سائفرٹ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفرین کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے جڑ کر خوب درگت بنائی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ نیوزی لینڈ کے شہر دونیڈن میں کھیلا گیا، بارش سے متاثر ہونے کے بعد 15 اوور تک محدود میچ میں قومی ٹیم کے 136 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی ٹیم کے جارحانہ بلے باز ٹِم سائفرٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور میڈن کرایا۔
اس کے بعد ٹم سائفرٹ نے پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دھو ڈالا اور دوسرے اوورز میں ٹیم سیفرٹ نے زبردست لاٹھی چارج کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے جڑ دیے۔
پاکستان کا بولنگ اٹیک ایک بار پھر مشکل میں پڑ گیا یہاں تک کہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے خلاف سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
کرائسٹ چرچ: پہلا ٹی 20 پاکستان ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت، نیوزی لینڈ کی باآسانی 9 وکٹوں سےفتح
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 3 اوورز میں 31 رنز دیے، جن میں سے 26 رنز وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کے خلاف ایک ہی اوور میں آئے۔
سیفرٹ نے ایک جارحانہ حملہ کیا اور شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں 4 چھکے لگائے، جس میں 119 میٹر کی زبردست ہٹ بھی شامل تھی۔
ٹِم سائفرٹ نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
نیوزی لینڈ نے 136 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 13.1 اوور میں حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔