Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

بھارت میں مردے کی آخری رسومات کے دوران شہد کی مکھیوں کا لوگوں پر حملہ، 50 افراد زخمی

واقعہ جے پور کے ایک نواحی علاقے کے شمشان گھاٹ میں پیش آیا، بھارتی رپورٹس
شائع 18 مارچ 2025 11:08pm

بھارتی شہر جے پور میں ایک میت کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آئے شرکاء پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس کے بعد معاملہ پیچیدہ ہوگیا اور پنڈت بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جے پور کے ایک نواحی علاقے کے شمشان گھاٹ میں پیش آیا۔ جہاں اُس وقت درجنوں افراد موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہندو رسم و رواج کے مطابق جیسے ہی مردے کو آگ لگائی گئی تو اس سے شدید دھواں اٹھنے لگا جو شہد کی مکھیوں کے چھتے تک جا پہنچا۔

باریک ’کیو آر‘ کوڈز نے شہد کی مکھیوں کی حیرت انگیز دنیا کے اسرار فاش کردئے

چھتے سے شہید مکھیاں نکلنا شروع ہوئیں جنھوں نے میت اور اس کے موجود افراد پر حملہ کردیا۔ مکھیوں نے ڈنک مارنا شروع کیے جس کے بعد لوگوں نے وہاں سے بھاگنا شروع کردیا۔

کیا شہد کی مکھیاں انسان کی جان لے سکتی ہیں؟

شہد کی مکھیوں کے حملے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ وہیں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Honey Bees

attacked on people

50 people injured