Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا

لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، فاسٹ بولر
شائع 18 مارچ 2025 08:20pm

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سابق کرکٹرز کی تنقید پر ردعمل دیا ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کی ہار کا انتظار کرتے ہیں تاکہ تنقید کر سکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں ہیں اور ہر کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے اور کچھ ان کی قسمت نے بھی ساتھ دیا، ہم جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کرائسٹ چرچ: پہلا ٹی 20 پاکستان ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت، نیوزی لینڈ کی باآسانی 9 وکٹوں سےفتح

ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں، انہیں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا ہے اور انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے وقت درکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے براہ راست انٹرنیشنل کرکٹ میں آ کر پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا، نوجوان کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سمجھنے اور دباؤ میں کھیلنے کے لیے وقت دینا چاہیئے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

t20 series

Haris Rauf

t20 cricket

Pakistan vs New Zealand