Aaj News

بدھ, مارچ 19, 2025  
18 Ramadan 1446  

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، ذرائع
شائع 15 گھنٹے پہلے

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا تاہم آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ موجود تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، دہشت گرد مسافروں کو یرغمال بناکر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔

سانحہ جعفر ایکسپریس؛ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر منظرعام پر

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو کالعدم بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 2 روز آپریشن کر کے تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

14 مارچ کو لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق سوال پربتایا تھا کہ واقعے میں مجموعی طور پر 26 مسافروں کی شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالیوں کی زندہ بازیاب کروایا گیا ہے جن میں 37 زخمی بھی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ 18 شہدا کا تعلق آرمی اور ایف سی سے ہے، 3 شہدا ریلوے اور دیگر محکموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 5 عام شہری تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردی کی پوری کارروائی کے دوران دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلر سے مسلسل رابطے میں تھے، انہوں نے بتایا تھا کہ 12 مارچ کی صبح ہماری فورسز نے اسنائپرز کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا تو یرغمالیوں کا ایک گروپ دہشتگردوں کے چنگل سے بھاگ نکلا، جنہیں ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ یرغمالی شہید بھی ہوئے۔

Attack on Jaffar Express

BLA Train Attack

jafar express train attack

hijacking of the Jafar Express

Jaffar Express Hijacking

Jaffar Express tragedy