عید پر نئے کرنسی نوٹ: اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا
نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں پر اسٹیٹ بینک کا بیان آگیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچز کو نئے نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر تمام مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ نئے نوٹ عوام تک پہنچائیں اور اے ٹی ایمز کے ذریعے بھی بلا تعطل صاف ستھرے نوٹ فراہم کیے جائیں۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر نئے اور صاف ستھرے کرنسی نوٹوں کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
State Bank Of pakistan
new currency notes
eid ul fitr 2025
مقبول ترین
Comments are closed on this story.