Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا
شائع 18 مارچ 2025 01:37pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر برقرار ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا، ایک لاکھ سترہ ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

stock markets

Pakistan Stock Exchange (PSX)