Aaj News

بدھ, مارچ 19, 2025  
19 Ramadan 1446  

ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گرانے والے ایم ایم عالم کی 12ویں برسی

شاندار کارکردگی پر انہیں 2 بار ستارہ جرأت سے بھی نوازا گیا
شائع دن پہلے

ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ر) محمد محمودعالم کی برسی پر پاک فضائیہ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ایئر کموڈور(ر) ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا، جنگ کے دوران 11 دنوں میں دشمن کے 9 طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے ستمبر1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور (ر) محمودعالم (ر) کی 12ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر انہیں 2 بار ستارہ جرأت سے بھی نوازا گیا۔

یاد رہے کہ پاک بھارت جنگ کے ہیرو سمجھے جانے والے ایئرکموڈور ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور پیر کی صبح اٹھہتر برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

انہیں 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہندوستان کے پانچ جنگی طیارے مار گرانے سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

ایئرکموڈور (ر) عالم 6 جولائی 1935 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے ۔

انہیں جرات اور بہادری کے باعث انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا، وہ 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔

PAF

pakistan army

Pakistan Air Force

1965 war