Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات

شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی
شائع 18 مارچ 2025 10:33am

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرشیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی، خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر بحرین شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک افواج کا کردار عالمی سطح پر امن قائم رکھنے میں اہمیت رکھتا ہے اور بحرین ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

army cheif

Asim Munir