Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

لکی مروت پولیس کی کارروائی، 2 مغوی بازیاب

اغوا کاروں نے مغویوں کو بنوں سے اغوا کیا تھا، پولیس
شائع 18 مارچ 2025 09:46am

خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

ڈی ایس پی سبز علی خان کے مطابق پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار گروہ کو گرفتار کرکے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک سفید گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تو گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کر دی۔

بنوں اور لکی مروت میں بیک وقت 6 مختلف مقامات پر پولیس پرحملے، دہشت گردوں نے پولیس تھانوں اور پولیس چوکی پر حملے کیے

ڈی ایس پی نے بتایا کہ گاڑی رکنے پر 2 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، گاڑی سے 2 مغویوں کو بازیاب کرلیا گیا، مغویوں میں انصار عباس اور عمر سجاد شامل ہیں، اغوا کاروں نے مغویوں کو بنوں سے اغوا کیا تھا۔

لکی مروت میں کنال کا پانی بند، اہل علاقہ نے احتجاجاً گیس سپلائی روک دی

لکی مروت: چھ ماہ قبل شہید پولیس اہلکار کی بیوہ اور بچے دربدری اور فاقہ کشی پر مجبور

سبزعلی خان کے مطابق پولیس نے اغوا کاروں سے 3 کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں، مغویوں سے سونے کے زیورات اور 27 لاکھ روپے بھی چھین لیے تھے، ملزمان نے مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

KPK

Arrested

KPK Police

accused arrested