اوباڑو: جام مہتاب حسین ڈھر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
اوباڑو: ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈھر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈھر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں سابقہ ایم پی اے شہریار شر اور ان کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہریار شر اور ان کے بیٹے سمیت مزید افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریار شر گزشتہ انتخابات میں شکست پر ناراض تھے اور انھوں نے جام مہتاب حسین ڈھر کو دھمکیاں دی تھیں۔
جام مہتاب ڈہر پر حملہ: پولیس نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا
شہریار شر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ انتخاب میں اپنے مد مقابل کو فارم جمع کرانے کی سزا دے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی مدمقابل ان کے خلاف کھڑا ہونے کی جرات نہ کر سکے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق ایم پی اے جام مہتاب حسین کے قافلے پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو گارڈز ہلاک ہو گئے تھے، تاہم جام مہتاب ڈھر حملے میں محفوظ رہے تھے۔