نبی ﷺ کی شان میں عقیدت کے نذرانے، گوہر رعنا نے سماں باندھ دیا
حضور نبی کریم ﷺ وہ عظیم ہستی ہیں، جن کی آمد سے دنیا میں اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور انسانیت کو حقیقی روشنی ملی۔ آپ ﷺ رحمت اللعالمین ہیں، جن کی ذات سراپا محبت، عفو و درگزر، اور ہدایت ہے۔
آپ ﷺ کی شان میں لکھنا، بولنا اور سننا ہر عاشقِ رسول ﷺ کے لیے باعثِ سعادت ہے۔ آپ ﷺ کی محبت ہی ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، اور یہی محبت دلوں کو سکون، زندگی کو راحت، اور آخرت میں نجات عطا کرتی ہے۔
رمضان المبارک کی روحانی ساعتوں میں خوبصورت لمحات کی خوشبو بکھر گئیں جب مشہور نعت خواں گوہر رعنا نے رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے مخصوص انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ ان کی پُرسوز آواز میں پڑھی گئی نعتوں نے محفل میں ایک سماں باندھ دیا، اور ہر دل عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے معمور ہوگیا۔
رمضان کے دوسرے عشرے کے فضائل: مغفرت اور بخشش کا عشرہ
گوہر رعنا نے نہایت خوبصورتی اور عشق سے بھرپور انداز میں یہ کلام پیش کیے،
’اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا‘، اس نعت نے سامعین کو مدینہ کی گلیوں میں پہنچا دیا، ہر لب پر درود تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اس نعت رسول مقبول ﷺ پر رمضان میں ’پروگرام‘ اور اس نعت کی گونج ’امجد صابری مرحوم‘ کی یادیں تازہ کردیتی ہے۔
’بھر دو جھولی میری یا محمد‘، جب یہ نعت پڑھی گئی، تو ایسا محسوس ہوا جیسے عقیدت مندوں کی جھولیاں رحمتِ مصطفیٰ ﷺ سے بھر دی گئی ہوں۔
’تاجدارِ حرم میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا‘، عشق اور محبت کا یہ ترانہ دلوں میں گونجتا رہا، اور سب پر ایک وجدانی کیفیت طاری ہوگئی۔
رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ثواب کیسے کمایا جائے؟
یہ تمام نعتیں جب گوہر رعنا کی خوبصورت آواز میں گونجیں تو پورا ماحول عشقِ رسول ﷺ سے سرشار ہوگیا۔ نعت خوانی کے اس یادگار لمحات کی میزبانی عمر شہزاد اور ارسلا صدیقی نے کی، جو نہایت خوبصورتی سے ٹرانسمیشن کو آگے بڑھاتے رہے۔
آپ ﷺ کا ذکر جہاں بھی ہوتا ہے، وہاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ گوہر رعنا نے جب نبی کریم ﷺ کی مدح سرائی کی، تو وہ لمحات یقیناً ہر سامع کے لیے ایک روحانی تحفہ بن گئے۔