Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

سیکیورٹی خدشات: شہری رضاکار پارا چنار کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی پر تعینات

پاراچنار سے باہر 13 چیک پوسٹیں اور شہر میں مختلف پوائنٹس قائم
شائع 17 مارچ 2025 08:15pm

پاراچنار میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماجی تنظیم پاسدار شہری کمیٹی کے رضاکار مختلف علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

رضاکار پاراچنار شہر کے داخلی چیک پوسٹوں پر پولیس کے ساتھ ذمہ داری نبھا رہے ہیں، شہر سے باہر 13 چیک پوسٹیں اور شہر کے اندر ایک درجن سے زائد مختلف پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

پاسدار شہری کمیٹی کے صدر ملک اخلاق حسین کا کہنا ہے کہ پاراچنار کی کمزور سیکیورٹی کے باعث رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے، رمضان المبارک کے دوران رضاکار بغیر کسی لالچ اور تنخواہ کے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

ملک اخلاق حسین نے مزید کہا کہ پاراچنار میں سب سے زیادہ خودکش بم دھماکے ہو چکے ہیں اور رضاکاروں کی موجودگی کی وجہ سے پولیس کو کافی ریلیف ملا ہے۔

پاسدار شہری کمیٹی کے رضاکاروں کی خدمات کو مقامی شہریوں نے بھی سراہا ہے۔

Parachinar

security reason

Parachinar Clashes