Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی، پولیس
شائع 17 مارچ 2025 07:37pm

شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بقاخیل میں سی ٹی ڈی نے بنوں میں کانسٹیبل کو قتل کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مطلوبہ دہشت گردوں نے پولیس کانسٹیبل ارمان کو بنوں میں قتل کیا تھا تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور ایک زخمی بھی ہوا ہے۔

North Waziristan

CTD

CTD operation

Terrorists killed