Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

مومنہ اقبال کے خواجہ سرا ہونے کے وائرل بیان کی حقیقت سامنے آگئی، دعویٰ جھوٹا نکلا

ویڈیو کی تہہ تک پہنچے تو حقیقت کھل کر سامنے آئی
شائع 17 مارچ 2025 05:42pm

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کی گئی۔ مگر جب اس ویڈیو کی تہہ تک پہنچے تو معلوم ہوا کہ ویڈیو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پھیلائی گئی ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

دراصل مومنہ اقبال کی مذکورہ ویڈیو 29 اگست 2022 کو Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کا انٹرویو لیا گیا تھا۔ ویڈیو آج بھی میگزین کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔

مومنہ اقبال کے حقیقی انٹرویو کو دیکھ کر معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنے پورے انٹرویو میں کہیں بھی اپنے خواجہ سرا ہونے یا گھر سے نکالے جانے سے متعلق انکشاف نہیں کیا تھا۔

اس مکمل انٹرویو کو دیکھے جانے کے بعد پتا چلتا ہے کہ اس کے ایک حصے کو ایڈٹ کرکے شرپسندوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے۔ ویڈیو کے اوپر جعلی ٹیکسٹ لگا کر ویوز حاصل کرنے کے لیے یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔

Transgender

Pakistani Actress

Fact Check

Momina Iqbal

claim turned out false