Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے شرط رکھ دی

کوہلی کی واپسی کی خبر سن کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
شائع 17 مارچ 2025 04:34pm

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے منفرد شرط رکھ دی۔

واضح رہے کہ بھارت کے 2023 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم انہوں نے مداحوں کو اپنی ٹی ٹوئنٹی میں دوبارہ واپسی کیلیے اشارہ دیا ہے۔ کوہلی کی واپسی کی خبر سن کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی نے حال ہی میں آئی پی ایل کی ایک خصوصی تقریب کے دوران پروگرام میزبان سے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کے فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو وہ اس میچ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

فیملی پروٹوکول سے تنگ بھارتی بورڈ پر ویرات کوہلی برس پڑے

ویرات کوہلی کی جانب سے مذاق کے طور پر کہا گیا کہ اگر بھارتی ٹیم اولمپکس کے فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ ایک آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل کرکٹ اولمپکس میں آخری بار 1900 میں کھیلی گئی تھی۔ لاس اینجلس اولمپکس میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہونے کی توقع ہے۔

ویرات کوہلی نے میچ جیتنے کے بعد فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا کیا؟

بھارتی اسٹار بلے باز کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ گولڈ میڈل کیلئے فائنل میچ کھیل رہے ہوں تو اس میچ کو کھیلنے کے لیے میں خاموشی سے آ سکتا ہوں اور میچ جیتنے کے بعد میڈل لے کر واپس گھر آ جاؤں گا۔

virat kohli

t20 cricket

takes retirement back