Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

معاشی میدان سے خوشخبری، اٹک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

نئے ذخائر کی گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 13.95 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، او جی ڈی سی ایل
شائع 17 مارچ 2025 02:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، کمپنی کے مطابق یہ ذخائر پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع سوغری بلاک سے دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئے ذخائر کی گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 13.95 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جبکہ تیل کی پیداوار کا اندازہ 430 بیرل یومیہ لگایا گیا ہے۔

اس دریافت کو پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

یہ دریافت پاکستان کی توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک اور مثبت قدم ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

Attock

OGDCL