مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کی پبلک پراسیکیوٹر کو دھمکی
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد نے پبلک پراسیکیوٹر کو دھمکی دے دی، ذوالفقار علی آرائیں کا کہنا ہے کامران قریشی نے گزشتہ سماعت پر کمرہ عدالت میں دھمکی دی۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقارعلی آرائیں کو مبینہ دھمکی پراسیکوٹر نے متعلقہ حکام کو اگاہ کردیا۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کامران اصفر قریشی نے گزشتہ سماعت پر ملزم ارمغان کی پیشی کے بعد اے ٹی سی جیل کے کمرہ عدالت میں دھکمی دی۔
منشیات کیس میں مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم
ان کا کہنا تھا کہ میں تم لوگوں کو دیکھ لوں گا، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم ارمغان کی والد کی جانب سے دھکمی کے بارے میں اعلی حکام کو آگاہ کردیا۔
پولیس حکام کی جانب سے تاحال کامران قریشی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت نے ملزم ارمغان کے وکلا کی درخواست پر والدین سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی اجازت بھی دی تھی۔
ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے، دھمکی سے متعلق تفتیشی افسر نے بھی اپنے افسران کو مطلع کر دیا ہے۔