Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
21 Ramadan 1446  

منشیات کیس میں مرحوم مصطفی عامر کا نام خارج

عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کیا
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2025 01:40pm
مصطفٰی عامر کی فائل فوٹو
مصطفٰی عامر کی فائل فوٹو

کراچی میں عدالت نے منشیات کیس میں مرحوم مصطفی عامرکا مقدمہ ختم کردیا عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کیا۔

ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات کیس میں مصطفی عامرکا نام عامرعرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ ملزم عامرعرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے۔

ایس ایچ اور اے این ایف نے مقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگردستاویزات پیش کیں جس کے بعد عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کی پبلک پراسیکوٹر کو دھمکی

مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں۔ عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مصطفی عامر کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ مصطفی عامر اور دیگرملزموں کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Mustafa Murder Case