Aaj News

بدھ, مارچ 19, 2025  
19 Ramadan 1446  

ترک صدر کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے امریکی اقدامات کی حمایت

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
شائع 3 دن پہلے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر خصوصی بات کی۔

ترک صدر طیب اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز؛ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کی صورتحال سمیت ترکیہ اور امریکا تعلقات کے نئے دور میں تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام میں استحکام کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، طیب اردوان نے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے عمل کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترک صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صدر اردوان نے روس یوکرین جنگ خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کی۔

ترکیہ میں ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

صدر اردوان نے شام میں استحکام کے لیے امریکا ترک مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینا بھی ضروری قرار دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے روسی صدر سے ملاقات مثبت رہی، یوکرین، روس اختلافات کم ہوئے ہیں،صدر پیوٹن نے ٹرمپ کے فلسفے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ امریکی مذاکراتی ٹیم اس ہفتے یوکرین اور روسی وفود سے ملاقات کرے گی۔

یاد رہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔

telephone call

Turkish President's

Russia supports US measures