Aaj News

پیر, مارچ 17, 2025  
16 Ramadan 1446  

کرائسٹ چرچ: پہلا ٹی 20 پاکستان ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت، نیوزی لینڈ کی باآسانی 9 وکٹوں سےفتح

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا
شائع 16 مارچ 2025 08:56am

کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے، نیوزی لینڈ نے باآسانی پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوئی۔

پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عرفان خان ایک، جبکہ کم بیک میچ میں شاداب خان تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے 32 اور کپتان سلمان آغا نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے چار اور کائل جیمی سن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جن میں عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپس دی گئیں، بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عبدالصمد، ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے محمد علی اور شاداب خان نے حسن نواز کو کیپ دی۔

Pakistan vs New Zealand

First T20