Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

بھارت : بیٹے کی شادی میں مرے ہوئے باپ کی شرکت

مصنوعی ذہانت کی مدد سے مرحوم باپ کو شادی کی تقریب میں زندہ کردیا گیا
شائع 15 مارچ 2025 11:52pm

بھارت میں مرے ہوئے باپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے کرشنگری ضلع کے ماتھر کے قریب ایک دلچسپ اور جذباتی واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔ شادی کی تقریب میں دُلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے حاضرین کی آنکھوں کو نم کردیا۔

یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا۔

بھارت: بدمزاج شوہروں سے تنگ 2خواتین نے آپس میں شادی کرلی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔

یہ منظر دیکھ کر حاضرین کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں، کیونکہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جس نے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دُلہا کا باپ شادی سے پہلے ہی اس دنیا سے چل بسا تھا لیکن اس کے بیٹے نے یہ یقینی بنایا کہ اس کے والد ان کی شادی کی تقریب میں موجود رہیں۔ اس کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے آنجہانی باپ کو ویڈیو میں زندہ کر دیا گیا۔

بھارت: بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت

واقعات کے مطابق آنجہانی شخص وراڈراج، جو پیروگوپاناپلی گاؤں میں ایک ٹیکسٹائل تاجر تھا، اس کی بیوی 48 سالہ منجولا اور اس کا بڑا بیٹا 26 سالہ منیش کی شادی کی تیاری ہو رہی تھی۔ منیش کی شادی کا وعدہ 21 سالہ کاویا پریا سے تھا، جو بارگور علاقے کے گووندراج اور شیواشنکری کی بیٹی ہے۔

شادی کی تقریب پیر کی صبح ماتھر کے ایک ہال میں منعقد ہونے والی تھی لیکن اتوار کی شام وراڈراج منگنی کی تقریب کے دوران ہال میں اچانک گر پڑا، اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے دل کا دورہ پڑنے کے باعث مردہ قرار دیا گیا۔

تمام اہل خانہ، رشتہ دار اور حاضرین صدمے میں تھے اور شادی کو ملتوی کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے، لیکن اس کی بیوی منجولا نے کہا میرے شوہر نے اس شادی کا انتظام کیا تھا، لہذا شادی اسی دن ہوناچاہے، اس اصرار تھا اگر اس کی روح کو سکون ملنا ہے تو شادی ہونی چاہیے۔“

بھارت کی انوکھی دلہنیں جو بارات لیکر آتی ہیں اور جہیز بھی دولہا سے لیتی ہیں

سب لوگ کنفیوژ ہو گئے، مگر منجولا نے اپنے فیصلے پر اصرار کیا۔ آخرکار، خاندان نے فیصلہ کیا کہ شادی اتوار کی رات ہی منعقد کی جائے گی اور اس کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق آنجہانی وراڈراج کی لاش کو نئی ریشمی دھوتی اور قمیض میں ہال میں لایا گیا۔ منگلسوتر کو لاش کے ہاتھوں میں رکھا گیا اور منیش نے اپنے والد سے منگلسوتر لیا اور دُلہن کے گلے میں باندھ دیا۔ تمام حاضرین کی آنکھوں میں گہرے جذبات تھے، اور آخری رسومات پیر کے دن ادا کر دی گئی۔

یہ ویڈیو نہ صرف جذباتی تھی، بلکہ اس نے مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کی ایک نئی مثال بھی پیش کی۔ ویڈیو دیکھنے والوں نے اسے ’’واہ کیا ہورہا ہے‘‘ کے الفاظ سے نوازا، اور کئی لوگوں نے اسے ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا اقدام قرار دیا۔

india

marriage hall

Man’s body

‘solemnise’ wedding of son