Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

کبھی آپ نے ہوا بھرے پائے کھائے ہیں؟

وائرل ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
شائع 15 مارچ 2025 11:05pm

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔

گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔

ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاکہ اس کا سائز بڑا نظر آئے۔

حیدرآباد کے مصالحہ دار پائے صرف 2 گھنٹے میں ختم، آخر راز کیا ہے؟

پشاور:200 سال قدیم سری پائے کی دکان جسے 5ویں نسل چلا رہی ہے

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کہا کہ پشاور میں رمضان میں ایسا ہی ہوتا کہ پایوں میں ہوا بھری جاتی ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں سب کچھ ممکن ہے تو کسی نے کہا کہ یہ مسلمان ہیں اس لیے ایسا کر رہے ہیں۔

نواید احمد نے لکھا کہ دکاندار ہوا بھر کر پایوں کو موٹا اور صحت مند دکھا کر مہنگے داموں بیچیں گے۔

جبکہ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ پایوں میں ہوا اس لیے بھری جاتی ہے تاکہ اس کی چمڑی اچھے طریقے سے اتر جائے ورنہ دو پمپ ہوا بھرنے سے پائے کتنے بڑے ہو سکتے ہیں۔

lifestyle

air filled pies

Have you ever eaten