Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

سرکاری وکیل کیسے حاصل کیا جائے؟

لوگوں کو حصول انصاف کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عامر نواز وڑائچ
شائع 15 مارچ 2025 08:04pm
How to get a public prosecutor? - Ramadan Transmission with Syed Shaharyar Asim

کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے لوگوں کو حصول انصاف کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زیادہ تر لوگ عدالتوں میں آنے سے گریز کرتے ہیں، کوئی مسئلہ ہو بھی جائے تو لوگ کہتے ہیں چھوڑو کون کورٹ کچہری کے چکر لگائے گا، بعض کیسوں میں وکیل ہونا ضروری ہوتا ہے، سرکاری وکیل کی فیس حکومت دیتی ہے۔

آج نیوزکی رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ کی سحری ٹرانسمیشن میں کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے بطور مہمان شرکت کی اور عدالتوں میں انصاف کے حصول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

میزبان شہر یارعاصم نے ان سے سوال کیا کہ کیا انصاف نہیں مل رہا یا لوگوں کو انصاف کا راستہ معلوم نہیں؟

سوال کے جواب میں عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام بہت پیچیدہ ہے، تاہم لوگوں کو چھوٹے موٹے کیسوں میں ریلیف مل رہا ہے، پاکستان میں انصاف ایک پالیسی ہے کہ کس چیز میں انصاف دینا ہے اور کس چیز میں نہیں دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری وکیل کی فیس حکومت دیتی ہے، بعض کیسوں میں وکیل ہونا ضروری ہوتا ہے عمر قید یا سزائے موت کے کیسوں میں وکیل ہرحال میں کرنا ہوتا ہے، عدالت کے پاس سینئر وکلا کی ایک لسٹ موجود ہوتی ہے، عدالت فیصلہ کرتی ہے کہ کیس کس وکیل کے حوالے کرنا ہے، وکیل باقاعدہ کیس لڑتا ہے، جس کے بعد حکومت اس کوفیس ادا کرتی ہے۔

TV Show

aaj Tv

Ramadan 2025

Ramadan Transmission