Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

گھر کے اے سی یونٹ سے سانپ نکل آئے، ویڈیو وائرل

ریسکیو افراد کی احتیاط سانپ کے بچوں کو نکالتے ویڈیو کو دیکھ کر ناظرین حیران رہ گئے
شائع 15 مارچ 2025 06:14pm

بھارت میں گھر کے اے سی یونٹ سے سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وشاکھاپٹنم کے ضلع پیندورتھی میں اہلخانہ نے ایئر کنڈیشنر کے اندر ایک سانپ کو دیکھا جس کے بعد وہ حیران رہ گئے، سانپ کے نظر آنے کے فوراً بعد اہل خانہ نے اسے پکڑنے والے سے مدد طلب کی جس نے فوراً پہنچ کر سانپ کو اے سی یونٹ سے بحفاظت نکال لیا تاہم اصل جھٹکا اس وقت لگا جب یونٹ کے اندر متعدد سانپ کے متعدد سانپ کے بچے بھی پائے گئے۔

برطانیہ میں سانپوں کی نئی نسل پھیل گئی، گھروں کو بند رکھنے کی ہدایت

مارنے کی کوشش یا محبت کا بوسہ، لڑکی کے پیار میں پاگل سانپ 11 بار ڈس گیا

خطرے کا اندازہ لگاتے ہوئے گھر والوں نے ایک پیشہ ور سانپ پکڑنے والے سے رابطہ کیا، جس نے موقع پر پہنچنے کےبعد احتیاط سے سانپ اور اس کے ننھے بچوں کو نکالا اور ان کی محفوظ طریقے سے نکاسی کو یقینی بنایا۔

تیلگو سکرائب نامی ایکس اکاؤنٹ نے 25 سیکنڈ کا کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخص کو ایئر کنڈیشنر سے سانپ اور اس کے بچے نکالتے ہوئے دیکھا گیا، رپورٹ کے مطابق جس شخص کے گھر سے سانپ برآمد ہوا اس کا نام نارائن ہے اور اے سی کو کافی عرصے سے چلایا نہیں گیا تھا.

پورا واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا، جو اس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں ریسکیو کرنے والے کو احتیاط سے بچوں کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا، جسے دیکھ کر ناظرین خوفزدہ بھی ہوئے اور اس غیر معمولی واقعے پر حیران بھی۔

Snake

hatchlings hidden

inside air conditioner