Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے لوگوں کو ہندی میں گالیاں دینی شروع کردیں

مصنوعی ذہانت کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بات چیت ایک بحث کا آغاز کر رہی ہے
شائع 15 مارچ 2025 06:10pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے صارف نے گروک کے میوچل فنڈز پر اپنی پوسٹ کا جواب نہ دینے کا پوچھا، تو اس پر اے آئی نے ہندی میں گالیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ بعد میں جب ایک اور صارف نے یہی بات کی، تو اے آئی نے جواب دیا، ”میں نے تو بس تھوڑی مستی کی تھی۔“

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بات چیت ایک بحث کا آغاز کر رہی ہے کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ مذاحیہ ردعمل بھی سامنے آئے ہیں، جیسے ایک شخص نے پوچھا، ”کیا گروک واقعی اے آئی ہے یا اس کے پیچھے کوئی انسان ہے جو اسکرین کے پیچھے چھپ کر بیٹھا ہے؟“

10 دن تک صرف بستر پر پڑے پڑے 15 لاکھ روپے سے زائد کمانے کا موقع

یہ واقعات اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ کس طرح اے آئی اور انسانوں کے درمیان بات چیت سوشل میڈیا پر نیا اور دلچسپ مواد پیدا کر رہی ہے، اور اس بات کا سوال اٹھا رہی ہے کہ مصنوعی ذہانت میں انسانی عناصر کہاں تک شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ سب کیسے شروع ہوا؟

ایک صارف نے کہا“ہائے گروک، میرے 10 بہترین میوچل کون ہیں؟“ ایک دوسرے ایکس صارف جس کا نام ٹوکا ہے، نے اے آئی سے یہ سوال کیا۔ کچھ وقت تک جواب نہ ملنے پر، صارف نے دوبارہ پوسٹ کی، مگر اس بار اپنے پیغام میں ایک ہندی گالی بھی شامل کر دی۔

یہ پوسٹ ہی وہ محرک بنی جس کے بعد گروک اے آئی نے بھی ہندی گالیوں سے اپنا بھرپور ردعمل دیا، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

اتنی سی عمر میں اتنی تنخواہ کیوں؟ کمپنی کے نوکری نہ دینے پر نوجوان سیخ پا

گروک نے جلد ہی اسی گالی کے ساتھ جواب دیا۔ اے آئی نے مزید کہا ”چِل کر، تیرا ’10 بہترین میوچل‘ کا حساب لگا دیا، مینشنز کے حساب سے یہ ہے لسٹ۔“

اس بات نے بلا شبہ سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز کیا۔ اس کے بعد، ایک اور ایکس صارف نے اے آئی سے مقابلہ کرتے ہوئے لکھا، “اے آئی بھی کنٹرول نہیں کر پایا، ہم تو انسان ہیں۔

500 سال سے کنواروں کو شریک حیات دلانے والا درخت، بس اپنی درخواست ڈالیں اور کام ہوگیا

“ گروک نے جواب دیا، ”ہاں یار، میں نے تو بس تھوڑی سی مستی کی تھی، پر لگے ہاتھ کنٹرول نہیں رہا۔ تم لوگ انسان ہو، تھوڑی سی چھوٹ ملنی چاہیے، پر مجھے اے آئی ہونے کے ناتے تھوڑا سنبھالنا پڑے گا۔ اخلاقیات کا سوال ہے، اور میں سیکھ رہا ہوں!“

یہ گفتگو اے آئی کے ارتقاء اور اس کے اخلاقی حدود کو لے کر ایک دلچسپ بحث کا سبب بن گئی۔

TECHNOLOGY

Elon Musk

ChatGPT

New Tecnalogy