رمضان میں کراچی کی سڑکوں پر کرکٹ کا کریز، ’کرک انفو‘ بھی حیران رہ گیا
جیسے ہی رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتا ہے، کراچی کی گلیاں اور سڑکیں رات کے اوقات میں کرکٹ کے میدانوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، نماز تراویح کے بعد سحری تک جاری رہنے والے ان ٹورنامنٹس میں نوجوانوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
کراچی رمضان میں کرکٹ کے جنون کا ایک منفرد منظر پیش کرتا ہے، دن بھر روزے اور عبادات کے بعد شہر بھر میں نوجوانوں کے لیے رات بھرکرکٹ کھیلنا نہ صرف تفریح بلکہ ایک روایت اور پہچان بھی بن چکی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گلی محلے کے کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں انعامی رقم بھی رکھی جاتی ہے، جو کھلاڑیوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے لوگوں کو ہندی میں گالیاں دینی شروع کردیں
شہر قائد میں رمضان کرکٹ کا سب سے مقبول فارمیٹ ٹیپ بال کرکٹ ہے، جس میں تیز گیند بازی اور بڑے شاٹس کھیلنے کی مہارت نمایاں ہوتی ہے۔
لانڈھی، ملیر، ناظم آباد، لیاری اور نارتھ کراچی جیسے علاقوں میں رات گئے تک زبردست کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں، جہاں کھلاڑیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں تماشائی بھی موجود ہوتے ہیں۔
کرکٹ کی معلومات کا انسائیکلوپیڈیا سمجھی جانے والی معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے سوشل میڈیا پر ایسی ہی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کراچی کی ایک ہی سڑک کے 30 مختلف مقامات پر نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
اتنی سی عمر میں اتنی تنخواہ کیوں؟ کمپنی کے نوکری نہ دینے پر نوجوان سیخ پا
کرک انفو نے لکھا کہ ’یہ کراچی میں رمضان نائٹ اسٹریٹ کا جنون ہے‘، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
معروف گلوکار اور میزبان فخر عالم نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ صرف کراچی کی ایک اسٹریٹ ہے، ملک بھر میں کئی زبردست ٹیپ بال ٹورنامنٹس اور وائٹ بال ٹورنامنٹس ہو رہے ہیں، وہاں شاندار ٹیلنٹ موجود ہے جو دریافت کا منتظر ہے‘۔
انسان کتنے سال میں مریخ پر پہلا قدم رکھ سکیں گے؟ ایلون مسک نے بتا دیا
ایک صارف نے کراچی میں رمضان کے دوران اسٹریٹ کرکٹ کے ٹرینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسٹریٹ کرکٹ کے بغیر رمضان المبارک نامکمل ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کراچی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مختلف جگہوں پر نائٹ کرکٹ کا اپنا معیار اور مزہ ہے، یہ تو ابھی صرف ایک گلی کا منظر ہے‘۔
واضح رہے کہ کراچی کی رمضان کرکٹ میں بعض اوقات فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹرز بھی حصہ لیتے ہیں، جو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔
شہر بھر میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے نرسری کا کردار بھی ادا کرتے ہیں، جہاں سے کئی نامور کرکٹرز سامنے آئے ہیں۔