Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری معاملہ: اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے بچنے کا مشورہ

اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہو سکا تو تب پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی طرف بڑھا جا سکتا ہے، قانونی ماہرین
شائع 15 مارچ 2025 04:51pm

چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان تاحال مشاورت شروع نہیں ہو سکی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے خط لکھ دیا، تاہم اسپیکر نے یہ معاملہ وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق، اسپیکر کو فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت لازمی تقاضہ ہے، اور یہ عمل مکمل ہونے کے بغیر کمیٹی تشکیل نہیں دی جا سکتی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہو سکا تو تب پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔

خط کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی مدت 26 جنوری کو مکمل ہو چکی ہے، تاہم وہ بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 215 کے مطابق، نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے تک موجودہ عہدے دار خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

Chief Election Commissioner

Election Commission of Pakistan (ECP)