Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

انسان کتنے سال میں مریخ پر پہلا قدم رکھ سکیں گے؟ ایلون مسک نے بتا دیا

اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2025 06:31pm

دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے 2026 کے لیے اسٹار شپ کے مریخ مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2029 تک مریخ پرانسانی لینڈنگ ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اعلان کیا کہ اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا۔ خلائی جہاز ٹیسلا کے ہیومنائیڈ روبوٹ آپٹیمس کو بھی جہاز میں لے جائے گا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایلون مسک نے کہا، “اسٹار شپ اگلے سال کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جو آپٹیمس کو لے کر جائے گی۔ اگر یہ لینڈنگ کامیاب رہی ، تو مریخ پر پہلا انسانی قدم 2029 تک رکھا جاسکے گا ، سال2031 کا امکان زیادہ ہے۔

ایلون مسک کی 3 بچوں کی ماں پنجابی گرل فرینڈ کے ساتھ مودی سے ملاقات

ایلون مسک نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دولت مند آج تک نہ کرسکا

اسپیس ایکس جس کی بنیاد 14 مارچ 2002 کو رکھی گئی تھی، نے اپنی 23 ویں سالگرہ منائی ہے۔

اسٹار شپ کے پچھلے 8 تمام لانچ ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اسٹار شپ کرافٹ کا سب سے حالیہ دھماکہ 7 مارچ کو ہوا تھا۔

خلائی جہاز خلا میں روانہ ہونے کے چند منٹ بعد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خلائی ملبہ گرنے لگا جس کے باعث سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

Elon Musk

Mars

Launch

Starship