Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

حساس اداروں کا اسلام آباد میں فراڈ میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ، چینی باشندے فرار

دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا
شائع 15 مارچ 2025 04:45pm

اسلام آباد کے سیکٹر ایف-11 میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی سائبر کرائم سیل کی جانب سے کی گئی، جس میں دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، مذکورہ کال سینٹر کے بین الاقوامی سطح پر فراڈ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک فراڈ کال ایف-11 سینٹر سے کی گئی تھی۔

پنجاب کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

چھاپے کے دوران کچھ چینی باشندوں کے فرار ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ملکی اداروں اوراہم شخصیات کیخلاف توہین آمیز پوسٹ، شہبازگل سمیت 7 افراد پرمقدمات درج

ایف آئی اے کے مطابق، حراست میں لیے گئے افراد کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس منتقل کیا جائے گا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

FIA

اسلام آباد

chinese nationals

Cyber Crime Raid

Fraud Call Center