Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

مشال یوسفزئی عمران خان کی وکیل ہیں یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقرر کردہ عدالتی کمیشن پتا کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

عدالتی کمیشن کو بانی پی ٹی آئی سے مشال یوسفزئی کے بطور وکیل ہونے کی تصدیق کرنی تھی
شائع 15 مارچ 2025 04:23pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر مقرر کردہ عدالتی کمیشن اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا ہے۔ ایک رکنی عدالتی کمیشن نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جیل سے واپسی اختیار کی۔

عدالتی کمیشن تقریباً اڑھائی گھنٹے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچا تھا۔ عدالتی عملے میں شامل لاء کلرک سکینہ بانو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل پہنچیں، جو گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئیں۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عدالتی کمیشن کو بانی پی ٹی آئی سے مشال یوسفزئی کے بطور وکیل ہونے کی تصدیق کرنی تھی۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کمیشن کو مشال یوسفزئی کی دائر کردہ پٹیشن پر اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا۔

imran khan

judicial commission

Mashal Yousafzai