پنجاب کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد
ڈاکٹرز اور طبی عملہ کسی بھی نوعیت کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، ہدایت
محکمہ صحت پنجاب نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں تمام میڈیکل عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کسی بھی نوعیت کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
اس فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام میڈیکل انسٹی ٹیوشنز اور ٹیچنگ ہسپتالوں پر ہوگا۔ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
TikTok
Punjab Health Department
مقبول ترین
Comments are closed on this story.