Aaj News

ہفتہ, اپريل 05, 2025  
06 Shawwal 1446  

کراچی: نرسری گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، ورثا کا پریس کلب کے باہر احتجاج

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والد کی مدعیت میں ٹیپو سلطان تھانے میں درج
شائع 15 مارچ 2025 03:37pm

کراچی میں شارع فیصل پر گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقتولہ کے والد کی مدعیت میں سابقہ شوہر پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

متن کے مطابق مقتولہ بیٹی اور ایک رشتہ دار خاتون کے ہمراہ نرسری میں موجود تھی کہ ملزم گیسٹ ہاؤس میں لے گیا اور چھری کے وار سے قتل کردیا۔

مقدمہ کا متن کے مطابق پونے گیارہ بجے میری بھتیجی نادیہ نے اطلاع دی میری بیٹی ارم کو اس کے سابقہ شوہر نے قتل کردیا ہے۔ جب میں اپنے بھائی نصیر کے ہمراہ گیسٹ ہاؤس میں پہنچا تو ارم کی لاش واش روم میں موجود تھی۔

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی حالت میں گرفتار

متن میں کہا گیا کہ کل شام ارم اپنی بیٹی انابیہ اور رشتہ دار خاتون سائرہ کے ہمراہ مزدوری کے لیے نرسری کے مقام پر موجود تھی اس کے سابقہ شوہر محمد عادل نے ارم کو کہا کہ تم سے ضروری بات کرنی ہے، وہ ارم کو لے کر گیسٹ ہاؤس کی دوسری منزل پر لے گیا، وہاں ارم کو تیز دھار چھری کے وار سے قتل کردیا۔

متن میں خاتون کے والد نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ ارم کو عادل نے قتل کیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

پولیس کے مطابق ملزم وردات کے بعد فرار ہے، جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

مقتولہ کے ورثا نے کیا کہا؟

شاہراہ فیصل نرسری گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد مقتولہ ارم کے ورثا نے لاش کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔

ورثا کا الزام ہے کہ ارم کو اس کے شوہر عادل نے قتل کیا ہے، شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کیلئے مقتولہ کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ شوہر عادل نے کیک خرید کراس میں نشہ آور چیز ملا کر ارم کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر نے خنجر سے اسے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

ورثا کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پولیس نےایک ملزم کوپکڑا اور چھوڑ دی، جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا لاش نہیں اٹھائیں گے۔

woman killed

karachi nursery