فیملی کو پاکستان کیوں چھوڑنا پڑا؟ ہاجرہ یامین نے وجہ بتا دی
شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے حال ہی میں اپنے بچپن سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی، بلکہ اپنے بچپن کے حسین لمحات اور سعودی عرب میں گزری زندگی کی یادیں بھی تازہ کیں۔
شادی شدہ نہ ہونے کی خبر پھیلی تو شادی کے پیغامات ملنے لگے، نوین نقوی
اداکارہ ہاجرہ یامین نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پاکستان کے شہر ملتان میں ہوئی تھی، تاہم ان کے والد کی ایئر لائنز میں ملازمت کے سبب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ منتقل ہوگئے تھے۔
ہاجرہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بچپن بہت محفوظ اور خوشگوار گزرا، جہاں انہوں نے زندگی کے بہت سے اہم اسباق سیکھے۔
ہاجرہ یامین نے بتایا کہ ان کا بچپن مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرتے ہوئے گزرا، باقی لوگ عمرہ کر رہے ہوتے تھے اور میں حرم شریف میں چور پولیس کھیلا کرتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بچپن گزارنے کے باوجود جب وہ پاکستان آئیں، تو یہاں آ کر انہیں زندگی کی مختلف چیزیں سیکھنے کو ملیں اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں گہری سمجھ آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان آ کر میں نے وہ چیزیں سیکھیں جو سعودی عرب میں رہتے ہوئے نہیں سیکھ سکی تھی، اور یہی تجربات میرے لیے بہت قیمتی ہیں۔“