Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

وزیراعظم شہبازشریف بدھ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ذرائع
شائع 15 مارچ 2025 02:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو 3 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اوراعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت کے علاوہ مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پرمشاورت ہوگی۔

ملاقات میں غزہ کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Saudi Arabia

PM Shehbaz Sharif