جاوید اختر لیاقت علی خان کے پڑ پوتے سے رابطے کے خواہشمند کیوں ہیں؟
مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی گائیکی کے سحر سے متاثر ہو کر ان سے رابطہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے یوٹیوب پر معظم علی خان کا گانا ”یہ نین ڈرے ڈرے“ سنا اور ان کی آواز سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
احمد علی بٹ نے سنیما گھروں کی بحالی کیلئے بالی ووڈ فلموں کا سہارا لینا ضروری قرار دے دیا
جاوید اختر نے درخواست کی کہ معظم علی خان ان سے رابطہ کریں تاکہ وہ ان کے ساتھ کچھ گانے گائیں۔
معظم علی خان، جو کہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے پڑپوتے ہیں، نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل موسیقی میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔
انہوں نے 2020 میں ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں سیٹھ فرید کا کردار نبھایا اور اپنے کردار سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ اس سے قبل وہ سوشل میڈیا پر نغمے گانے اور ویڈیوز شیئر کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کے گانے اور ڈراموں کے کلپس مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔
معظم علی خان نے گلوکاری کا آغاز اپنے بھائی عباس علی خان کی غزل ”تمہارے بن“ سے کیا، جو کہ خود عباس نے گائی تھی۔ اس گانے کی مقبولیت نے ان میں مزید گانے گانے کا حوصلہ پیدا کیا۔ ان کی آواز نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کا دل بھی جیتا ہے، اور انہیں جگجیت سنگھ سے مشابہت دی جا رہی ہے۔
معظم علی خان نے ہیمنت کمار کا مشہور گانا ”یہ نین ڈرے ڈرے“ اپنی آواز میں پیش کیا، جسے بہت سراہا گیا۔ ان کے گانے سن کر بھارتی اداکار رتک روشن اور گلوکارہ ریکھا بھردواج نے بھی ان کی تعریف کی۔
جاوید اختر کی پوسٹ کے بعد، ان کے مداحوں نے اکثر سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں جاوید اختر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اس موقع پر فوری رابطہ کرنے کی تجویز دی۔
جاوید اختر ان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ حال ہی میں عامر خان کے ساتھ ان کی فلمی میلے ”عامر خان: سنیما کا جادوگر“ کے افتتاح پر نظر آئے تھے۔
اس کے علاوہ، جاوید اختر نیٹ فلکس کی ڈاکیومینٹری ”اینگری ینگ مین“ میں بھی نظر آئے، جس میں ان کی زندگی اور کیریئر پر بات کی گئی ہے۔