Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

پاکستان سے ہارنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، بھارتی اسٹار کرکٹر کا انکشاف

ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر نے اس بات کا انکشاف کیا
شائع 15 مارچ 2025 01:29pm

بھارت کے اسٹار کرکٹر کی جانب سے حال ہی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ ہارنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

واضح رہے کہ 2021 ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامںٹ سے باہر کردیا تھا، اس میچ میں ورون نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 33 رنز لٹائے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین اسپنر ورون چکرورتی نے 2021 کے T20 ورلڈ کپ میں اپنی خراب کارکردگی کے بعد دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا دعویٰ کیا اور ڈپریشن سے متعلق چونکا دینے والی تفصیلات شیئر کیں۔

روہت شرما کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں، فیصلہ ہوگیا

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں ورون نے انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں، ان کے گھر کا سراغ لگایا گیا، اور یہاں تک کہ ائیرپورٹ سے گھر تک ان کا تعاقب کیا گیا۔ ورون نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اچھی کارکردگی پیش کی تھی تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس دکھائی۔

بھارتی اسپنر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں کوئی وکٹ نہیں لی اور اعتراف کیا کہ ان پر دباؤ بہت زیادہ ہو گیا تھا ورون نے شیئر کیا کہ وہ ڈپریشن کے دور سے گزرے اور وہ وقت ان کے لیے بہت تاریک تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ سفر کس ٹیم نے کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے یوٹیوب پر گوبیناتھ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ2021 کا ورلڈ کپ میرے لیے واقعی مشکل وقت تھا۔ میں ڈپریشن میں بھی چلا گیا تھا۔ میں نے بہت جوش کے ساتھ ٹیم میں شمولیت اختیار کی تاہم میں ایک بھی وکٹ نہ لے سکا۔ اس کے بعد مجھے 3 سال تک ٹیم سے باہر رکھا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 3 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Varun Chakravarthy

Got Threatening Calls

Shocking Revelation

2021 T20 worldcup